راولپنڈی(سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی کے تمام تر اختیارات میونسپل کارپوریشن سے لے کر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے)کو منتقل کر دئیے کارپوریشن کی اربوں روپے
مالیت کی پراپرٹی آر ٹی اے کو منتقل کرنے پر میونسپل ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سی کلاس بس سٹینڈ کارپوریشن کے پاس ہوتی ہے، جبکہ بی کلاس بس سٹینڈ کا صرف انتظامی کنٹرول سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کو تفویض ہوتا ہے، لیکن اس کی پراپرٹی، اس کی ملکیت اور اس کی دکانوں کے کرایوں سمیت ہر طرح کی آمدن ہمیشہ میونسپل کارپوریشن کی ہی رہتی ہے۔ سی کلاس میں بھی اڈہ ایڈمنسٹریٹر کارپوریشن سے مقرر ہوتا ہے جبکہ یہی اصول جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ یہ بس سٹینڈ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی اپنی خرید کردہ ذاتی اراضی پر تعمیر ہوا ہے۔ یہ بلدیہ کی اپنی کمائی کا ذریعہ ہے۔ سیکریٹری آر ٹی اے کو اگر انتظامی نظم و نسق کا اختیار دیا بھی جائے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ اس کی پراپرٹی کا مالک بن جائے اور اس کی دکانوں کا کروڑوں روپے کا کرایہ میونسپل فنڈ کی بجائے کسی اور مد میں جائے۔ انتظامی کنٹرول اور مالکانہ حقوق میں نمایاں فرق ہے۔ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن پنجاب کے چیئرمین غلام محمد ناز کے مطابق آر ٹی اے گزشتہ کئی برسوں سے انتظامی کنٹرول کی آڑ میں مکمل ملکیتی قبضہ چاہتے تھے۔ پہلے یہ کوششیں ناکام ہوئیں۔کیونکہ منتخب نمائندوں نے اس کی بھرپور مخالفت کی اور ایوان سے قانونی قرارداد منظور کی۔ اب جب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے پاس ہی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کا اضافی چارج بھی آ گیا تو اس دوہرے اختیارات کا فائدہ اٹھایا گیا۔ محتاط اندازے کے مطابق ایک انتظامی حکم کے ذریعے کارپوریشن کی 25 ارب روپے کے لگ بھگ کی پراپرٹی آر ٹی اے کو دے دی گئی ذرائع کے مطابق کارپوریشن ملازمین کے ممکنہ احتجاج کے پیشگی سدباب کے لئے کارپوریشن کی یونین کے منتخب صدر کو 3 ایم پی او کے تحت جیل بھجوادیا گیا کارپوریشن ملازمین کے مطابق پیرودھائی بس سٹینڈ کی بیش قیمت پراپرٹی کارپوریشن کی آمدن کا ایک بڑا ذریعہ تھی جو نہ صرف عوامی فلاح و بہبود اور تعمیر وترقی میں معاون تھی بلکہ کارپوریشن کے موجودہ و ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے حصول کا ذریعہ تھی انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر کارپوریشن کی پراپرٹی واپس دلوائی جائے۔
بریکنگ نیوز
- شاہ محمود سمیت 120 ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی
- ANF کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- جاتلی پولیس کی کارروائی،کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
- راولپنڈی،3 منشیات سپلائر گرفتار 5 کلو سے زائد چرس برآمد
- کہوٹہ پولیس کی کارروائی،قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار
- چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،مسروقہ رقم اور کٹر برآمد
- بیوروکریسی کی مجرمانہ غفلت اور مافیاز کی دیدہ دلیری کا بھانڈا پھوٹ گیا
- راولپنڈی پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 2 پتنگ سپلائر گرفتار
- لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
- پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کا اٹک شہر میں نا جا ئز تجا وزات کیخلا ف آپریشن
- آڈیٹر جنرل کا شفاف طرزِ حکمرانی کیلئے ڈیجیٹل پروکیورمنٹ کی اہمیت پر زور
- اٹک کے علاقہ شین باغ پھاٹک پر 55 سالہ شخص کی ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی
- فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سرمایہ کار کانفرنس
- اٹک :پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کے افسران ناجائز تجاوزات کیخلاف کارروائی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔
- گوجرخان: حاجی محمد شاہد صراف کا راجپوت جیولر اینڈ زرگر ایسوسی ایشن کے آل پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
- حاجی محمد شاہد صراف راجپوت جیولر اینڈ زرگر ایسوسی ایشن کے آل پنجاب کا صدر منتخب
- کیئر پاکستان اور دی کوکاکولا فانڈیشن کے ہوم شیفس پراجیکٹ کی تکمیل
- ایران، عراق کیلئے فضائی سفر کرنیوالے پاکستانی زائرین ہوشیار باش
- جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی کے تمام تر اختیارات ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو منتقل
