اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )ایران، عراق کے لیے فضائی سفر کرنے والے پاکستانی زائرین ہوشیار باش، ترجمان مذہبی امور وزارت مذہبی امور نے پاکستانی زائرین اور زیارت گروپ آرگنائزرز کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کر دی زائرین روانگی
سے قبل ایران/عراق سیکٹر کی پروازوں کی پیشگی تصدیق لازمی کریں: ترجمان مذہبی امور غیر یقینی پروازوں کو اختیار نہ کرنے اور متبادل سفری انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بالخصوص تہران و مشہد اور نجف کے درمیان سفر کرنے والے زائرین پروازوں کی پیشگی تصدیق ضرور کریںپرواز منسوخی کی صورت میں متبادل زمینی یا فضائی سفر یا رہائش کے لیے اضافی رقم ہمراہ رکھیں رجسٹرڈ زائرین گروپ آرگنائزرز ZGOs کو غیر مصدقہ ایرانی پروازوں پر انحصار سے گریز کی ہدایتگروپ آرگنائزرز تمام زائرین کو ایڈوائزری سے مکمل آگاہ کریں تاکہ سفر محفوظ اور بلاتعطل رہے۔
