اسلام آباد( پ ر) انٹرنیشنل شیفس ڈے کے موقع پر دی کوکاکولا فانڈیشن اور کیئر پاکستان نے دو سالہ ہوم شیفس پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل کا اعلان کیا۔ منصوبے کے تحت پاکستان کے آٹھ شہروں میں 8 ہزار سے زائد افراد کو کاروباری تربیت فراہم کی گئی، جن میں تقریبا 7,200 خواتین شامل ہیں۔دی کوکاکولا فانڈیشن کی مالی معاونت سے کیئر پاکستان کے زیرِ انتظام اس منصوبے کا مقصد نئے اور پہلے سے گھریلو پیمانے پہ کام کرتے ہوم شیفس کو اپنی کھانا پکانے کی مہارت کو مزید فعال بنانے اورمنظم کاروبارمیں بدلنے کے قابل بنانا تھا۔ کھانا پکانے کی مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شرکا کو مالیاتی نظم و نسق، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کاروباری منصوبہ بندی، ای کامرس اور مارکیٹ سے مثر رابطے سے متعلق عملی تربیت دی گئی، تاکہ وہ اپنے کاروبار کو مثر انداز میں شروع کر سکیں، بہتر طریقے سے چلا سکیں اور اسے مزید وسعت دے سکیں۔منصوبے کے تحت لاہور، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، حیدرآباد، کراچی، سیالکوٹ اور اسلام آباد میں ایسے ہوم شیفس کو تربیت دی گئی، جس سے بالخصوص خواتین اور کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے معاشی مواقع تک رسائی کو وسعت دینے میں مدد ملی۔دی کوکاکولا فانڈیشن کے صدر کارلوس پاگوآگا نے کہا:”دی کوکاکولا فانڈیشن میں ہمارا ماننا ہے کہ خوشحال معاشرے اس وقت بنتے ہیں جب لوگوں کو اپنی صلاحیتوں کو پائیدار ذریعہ معاش میں تبدیل کرنے کے مواقع ملیں۔ اسی لیے ہم نیکیئر پاکستان کی معاونت سے اس پراجیکٹ کو تشکیل دیاتاکہ ابھرتے ہوئے کاروباری افراد، خصوصا خواتین، کی صلاحیتوں میں سرمایہ کاری کی جا سکے اور انہیں اپنے کاروبار کو بڑھانے اور مستحکم رکھنے کے لیے ضروری کاروباری، مالیاتی اور ڈیجیٹل مہارتیں مضبوط بنانے میں مدد ملے۔ ہوم شیفس پراجیکٹ کا مقصد معاشی مواقع میں اضافہ کرنا اور مقامی سطح پر تبدیلی لانے والے ایسے افراد کی معاونت کرنا ہے جو اپنے خاندانوں اور معاشروں کے لیے دیرپا اثر پیدا کرتے ہیں۔”منصوبے کی اختتامی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں پراجیکٹ میں شریک ہوم شیفس، حکومتی نمائندوں، ترقیاتی اداروں، صنعت سے وابستہ شخصیات اور کوکاکولا سسٹم کے ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میں پراجیکٹ کا حصہ رہنے والے ہوم شیفس کی کامیابیوں کو سراہا گیا، کامیاب کاروباری سفر کی کہانیاں پیش کی گئیں اور خواتین کی معاشی خودمختاری میں منصوبے کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔تقریب کے نمایاں مہمانوں میں سمن رائے، سیکریٹری، محکمہ ترقیِ خواتین، حکومتِ پنجاب؛ سمیع واحد، نائب صدر، پاکستان و افغانستان ریجن، دی کوکاکولا کمپنی؛ سونائے سانلی، جنرل منیجر، کوکاکولا ایچیچک پاکستان؛ اور کیئر پاکستان کے نمائندگان شامل تھے۔سمن رائے، سیکریٹری، محکمہ ترقیِ خواتین، حکومتِ پنجاب نے کہا:”اپنے کاروبار کا آغاز کرنے والی خواتین کے لیے کاروباری اور پیشہ وارانہ مہارتیں حاصل کرنا صرف آغاز ہے۔ طویل مدتی کامیابی کے لیے مارکیٹ تک رسائی، مالیاتی آگاہی، نیٹ ورکس اور آگے بڑھنے کے مواقع بھی ضروری ہیں۔ ہوم شیفس پراجیکٹ جیسے اقدامات ایسا سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں جہاں خواتین اپنی صلاحیتوں کو بامعنی اور پائیدار معاشی شمولیت میں تبدیل کر سکیں۔”کیئر پاکستان کی اسسٹنٹ کنٹری ڈائریکٹر گل سعدیہ نے کہا:
"ہر کامیاب کاروبار کا آغاز اپنی صلاحیت پر یقین سے ہوتا ہے۔ بہت سی خواتین کے لیے یہ سفر ان کے گھر کے کچن سے شروع ہوتا ہے۔ کھانا پکانے کی تربیت کو عملی کاروباری، مالیاتی اور ڈیجیٹل مہارتوں کے ساتھ جوڑ کر اس منصوبے نے خواتین کاروباری افراد کو اعتماد بڑھانے، اپنے کاروبار مضبوط کرنے اور ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنایا ہے۔”تقریب میں جن کاروباری خواتین کو ان کی کامیابی پر سراہا گیا، ان میں بیک مائی ڈے کی بانی ماریا اوناس بھی شامل تھیں، جنہوں نے بتایا کہ اس منصوبے نے کاروبار چلانے کے حوالے سے ان کے اندازِ فکر میں کس طرح تبدیلی پیدا کی۔ماریا اوناس نے کہا:”اس منصوبے میں شامل ہونے سے پہلے مالی معاملات سنبھالنا، برانڈنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میرے لیے بہت مشکل محسوس ہوتے تھے۔ اس تربیت نے مجھے اپنے کاروبار کو زیادہ منظم اور پیشہ ورانہ انداز میں چلانے، نئے صارفین تک پہنچنے اور مستقبل میں ترقی کے لیے زیادہ واضح سمت متعین کرنے میں مدد دی۔”تقریب میں شریک ہوم شیفس کی مصنوعات پر مشتمل ایک خصوصی مارکیٹ پلیس بھی قائم کی گئی، جہاں مہمانوں کو اس منصوبے کے ذریعے سامنے آنے والی تخلیقی صلاحیت، جدت اور کاروباری استعداد کو براہِ راست دیکھنے اور سراہنے کا موقع ملا۔یہ منصوبہ اس امر کی عملی مثال ہے کہ مخصوص اور ضرورت کے مطابق مہارتوں کی تربیت کو کاروباری معاونت کے ساتھ جوڑ کر پاکستان بھر کی خواتین کے لیے معاشی خودمختاری اور مالی استحکام کے نئے راستے پیدا کیے جا سکتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- شاہ محمود سمیت 120 ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی
- ANF کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- جاتلی پولیس کی کارروائی،کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
- راولپنڈی،3 منشیات سپلائر گرفتار 5 کلو سے زائد چرس برآمد
- کہوٹہ پولیس کی کارروائی،قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو اشتہاری گرفتار
- چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار،مسروقہ رقم اور کٹر برآمد
- بیوروکریسی کی مجرمانہ غفلت اور مافیاز کی دیدہ دلیری کا بھانڈا پھوٹ گیا
- راولپنڈی پولیس کی پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 2 پتنگ سپلائر گرفتار
- لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی
- پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کا اٹک شہر میں نا جا ئز تجا وزات کیخلا ف آپریشن
- آڈیٹر جنرل کا شفاف طرزِ حکمرانی کیلئے ڈیجیٹل پروکیورمنٹ کی اہمیت پر زور
- اٹک کے علاقہ شین باغ پھاٹک پر 55 سالہ شخص کی ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی
- فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام سرمایہ کار کانفرنس
- اٹک :پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کے افسران ناجائز تجاوزات کیخلاف کارروائی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔
- گوجرخان: حاجی محمد شاہد صراف کا راجپوت جیولر اینڈ زرگر ایسوسی ایشن کے آل پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
- حاجی محمد شاہد صراف راجپوت جیولر اینڈ زرگر ایسوسی ایشن کے آل پنجاب کا صدر منتخب
- کیئر پاکستان اور دی کوکاکولا فانڈیشن کے ہوم شیفس پراجیکٹ کی تکمیل
- ایران، عراق کیلئے فضائی سفر کرنیوالے پاکستانی زائرین ہوشیار باش
- جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی کے تمام تر اختیارات ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو منتقل
