گوجرخان(عامر قریشی سے) سابق چیئرمین بلدیہ گوجرخان حاجی محمد شاہد صراف کو راجپوت جیولر اینڈ زرگر ایسوسی ایشن کے آل پنجاب کا صدر منتخب کیا گیا شاھد صراف کی جانب سے راجپوت جیولرز اینڈ زرگر گروپ پاکستان کے اعزاز میں گوجرخان میں شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک کے مختلف شہروں سے گروپ کے مرکزی اور صوبائی عہدیداران، ممبران اور جیولرز ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ گوجرخان پہنچنے پر تاجر راجپوت برادری کے تنظیمی رہنماں اور اکابرین کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر گوجرخان سے بھی عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، جس کے تحت سابق چیئرمین بلدیہ حاجی محمد شاہد صراف کو ال پنجاب راجپوت جیولرز اینڈ زرگر گروپ کا صدر منتخب کیا گیا، جیولرز مارکیٹ حلوائی گلی کے سینیئر ترین رہنما راجہ اقبال صراف کو گوجرخان کا صدر، حلوائی گلی کے عزیز صراف کو سینیئر نائب صدر جبکہ راجہ عقیل صراف کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ نومنتخب عہدیداران کی شمولیت کا بھی والہانہ انداز میں خیر مقدم کیا گیا۔ عشائیے میں راولپنڈی، چکوال اور بھارہ کہو سے راجپوت برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں گروپ کے سرپرستِ اعلی حاجی محمد حامد، حاجی محمد جاوید، حاجی عبدالمجید، ناصر محمود، حاجی شفیق، حاجی زاہد یاسین، جمشید اقبال، علی رضا، حاجی بشیر، کامران سلیم، عتیق الرحمن، نعیم علی، عدنان حیات اور بابو محمد یوسف موجود تھے۔ اسکروٹنی کمیٹی، کور کمیٹی اور رابطہ کمیٹی کے ممبران، جن میں حاجی محمد افضل، حاجی محمد عقیل اور آصف شامل تھے، نے انتخاب کی تائید کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اسلام آباد سے حاجی خورشید، حاجی محمد سلیم اور حاجی آصف خالد نے خصوصی شرکت کی۔ چکوال کے صدر شہباز احمد کی قیادت میں راجہ وقاص وکی، ہمایوں، راجہ فیصل، راجہ ابراہیم، راجہ عرفان، ارشد لطیف اور راجہ تیمور تقریب میں شریک ہوئے، جبکہ گجرات کے صدر سیٹھ زین مظہر کی قیادت میں بابر، سفیان اور زوہیب نے شرکت کی۔ گوجرخان کے صدر حاجی اقبال صراف نائب صدر حاجی عزیز الرحمن صراف احسن صراف حاجی رمضان، حاجی رضوان اللہ رضی، ناصر محمود (چاندی والے)، یاسر محمود اور ذیشان سونیا بھی شریک تھے۔ اشرف صراف،ناصر صراف، راجہ جاوید جیدی صراف، خان عبدالرشید صراف، شہزادہ خلیل صراف، ججی صراف، ملک جاوید صراف، راجہ فیصل خان صراف اور محمد آصف اقبال صراف سمیت پریس کلب کے فوٹوگرافر محبوب جٹ اور سینیئر صحافیوں شہزادہ ارباب، محمد عامر قریشی، دیس پردیس کے عرفان چوہان، ازرم خیام، گلاب خان، خواجہ جہانزیب، شفیق ناز اور مانچسٹر برطانیہ سے آئے ہوئے سینیئر صحافی محمد واجد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ گروپ کے سرپرستِ اعلی حاجی محمد حامد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجپوت جیولرز اینڈ زرگر گروپ ایک جامع منشور لے کر آیا ہے، جس کا مقصد ان نوجوانوں کو رضاکارانہ طور پر مالی معاونت فراہم کر کے فعال بنانا ہے جو وسائل نہ ہونے کے باعث کاروبار نہیں کر سکتے، تاکہ وہ بہتر کاروبار کے ذریعے اپنا روزگار کما سکیں اور دوسروں کے لیے بھی مدد کا ذریعہ بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسی مدد ہوگی جو ایک شمع سے دوسری شمع کو روشن کرے گی، اسی لیے برادری کے مستحق خاندانوں کی معاونت کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے، جس کے لیے کمیٹی قائم ہو چکی ہے جو اپنے فرائض انجام دے گی۔ اس موقع پر حاجی محمد الیاس صراف کی جانب سے 50 ہزار روپے عطیہ دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ سابق چیئرمین بلدیہ حاجی محمد شاہد صراف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں وہ انہیں دیانت داری سے نبھاتے ہوئے گروپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خوبصورت اجتماع اس بات کی ترجمانی ہے کہ ہم ایک جان ہیں، اگر کوئی ایک مشکل میں ہے تو اس کے لیے آسانیاں پیدا ہونی چاہئیں اور اس مقصد کے لیے ہمیں اجتماعی طور پر معاونت کرتے ہوئے معاشرے میں وقار برقرار رکھنا ہے، اسی میں اللہ کی رضا بھی ہے۔ شاہد صراف کے پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر تمام شرکا نے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں، جبکہ راجپوت برادری اور زرگر گروپ میں ان کی شمولیت کو شاندار اقدام قرار دیا گیا جو تنظیم کو مزید مضبوط بنائے گا اور ایسا پلیٹ فارم ثابت ہوگا جہاں سے ایک دوسرے کی مدد کی جا سکے گی۔ اس موقع پر سائیں قدیر، اختر خان، خان احمد شاہ سمیت شاہد صراف کے دیگر چاہنے والوں نے بھنگڑا ڈالا، جبکہ سٹی پیلس والے خالد مرزا نے بھی شاہد صراف کو راجپوت برادری کے لیے پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض فرحان صراف نے انجام دیے، جنہوں نے نظامت سنبھالتے ہوئے راجپوت برادری سے خطاب میں اتحاد و اتفاق پر کاربند رہنے اور آگے کا سفر جاری رکھنے کا پیغام دیا۔ تقریب کے اختتام پر نومنتخب صدر حاجی محمد شاہد صراف نے تمام مہمانوں، شرکا اور مختلف شہروں سے آنے والے وفود کا شکریہ ادا کیا، جبکہ سید ندیم عباس بخاری نے خصوصی دعا کرائی۔ یہ عشائیہ باہمی محبت، بھائی چارے، اتحاد اور برادری کی فلاح و بہبود کے مشترکہ عزم کی خوبصورت مثال ثابت ہوا۔
بریکنگ نیوز
- لاہور: ایلیٹ فورس کی خراب گاڑی کو دوسری گاڑی سے رسی کے ذریعے باندھ کر لے جایا جا رہا ہے۔
- ہر تیسرا گریجویٹ بے روزگار، 24 سالوں کے نوجوانوں کی تعداد زیادہ
- پاکستان میں گریجوایٹس کی بیروزگاری معیشت کیلئے بڑا چیلنج، مدثر مسعود چوہدری
- 5 روز قبل شہری کے گھر میں چوری و نقب زنی کا معمہ حل،پڑوسی چورنکلا
- چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ پراجیکٹ کا دورہ
- لیفٹیننٹ جنرل محمد علی ،سیکرٹری ڈیفنس فائونڈیشن یونیورسٹی کے دوران ڈگری تقسیم کرتے ہوئے ۔
- سندھ کو تقسیم کرنے کی سیاست قبول نہیں، وسیم اختر کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل
- لاہور: پولیس اہلکار لاہور بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام وکلاء کو ریلی نکالنے سے روک رہے ہیں۔
- پختونخواہ، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈا پور کی نمائندگی کا مطالبہ
- AIکانٹنگ کے شعبے کے لیے ایک اہم ایتھیکل چیلنج بن گئی
- فارما ایشیا 2026: ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت، تجارتی تعاون کے امکانات
- پاکستان کے بڑے الخدمت اے آئی ہیکاتھون کے گرینڈ فائنل کی تیاریاں مکمل
- ہارون اختر کی ایس ایم ایز کے کاروباری کلسٹرز کے ساتھ مالی سہولتوں تک رسائی کے حوالے سے مشاورتی نشست
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ، 7 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
- خیبرپختونخوا کے 60 ارکان اسمبلی کا گنڈاپور کو مذاکرات میں شامل کرنیکا مطالبہ
- اٹک: ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرنیوالے شخص کی لاش کو ریسکیو1122کاعملہ ہسپتال منتقل کرتے ہوئے۔
- رشتہ نہ ملنے کی پرانی رنجش پر ایک شخص نے لڑکی کو خنجر کے وار سے زخمی کردیا
- شاہ محمود سمیت 120 ملزمان کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی
- ANF کا تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- جاتلی پولیس کی کارروائی،کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
