راولپنڈی(سٹی رپورٹر)تھانہ گوجرخان پولیس کی کارروائی،5 روز قبل شہری کے گھر میں چوری و نقب زنی کا معمہ حل، پڑوسی ہی چور نکلا،40 لاکھ سے زائد مالیت کے 10 تولے مسروقہ طلائی زیورات اور رقم 2 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے5 روز قبل شہری کے گھر میں چوری و نقب زنی کا معمہ حل کردیا، پڑوسی ہی چور نکلا،زیرحراست فرد سے40 لاکھ سے زائد مالیت کے 10 تولے مسروقہ طلائی زیورات اور رقم 2 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئی، ملزم نے فیملی کی غیر موجودگی میں گھر سے زیورات اور رقم چرائے تھے، گوجر خان پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے مدعی کے پڑوسی کو شامل تفتیش کیا تو ملزم نے واردات کا انکشاف کر لیا،ملزم کے انکشاف و نشاندہی پر 100 فیصد مسروقہ طلائی زیورات برآمد ہوئے،ایس پی صدر انعم شیر کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
