راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں،3 منشیات سپلائر گرفتار، 5 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کےمطابق پیرودھائی پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 2 کلو 200گرام چرس برآمد کی، کلرسیداں پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 700 گرام چرس برآمد کی، ویسٹریج پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 160 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
