لاہور (این این آئی) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور پنجاب بار کونسل نے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش قانونی مسائل کے حل اور انہیں مفت قانونی سہولیات کی فراہمی کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت پنجاب کے تمام اضلاع میں سول، فوجداری، خاندانی اور جائیداد سے متعلق مقدمات میں بلا معاوضہ قانونی خدمات فراہم کی جائیں گی جبکہ مقدمات کی جلد سماعت اور بروقت فیصلوں کیلئے بھی ممکنہ تعاون کیا جائے گا، فاسٹ ٹریک انصاف سے متعلق معلوماتی مواد بھی تیار کیا جائے گا اور درخواست گزار کو اپنی پسند کا وکیل منتخب کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ صوبائی وزیر’ وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب اور چیئرمین ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ بیرسٹر امجد ملک کی دعوت پر پنجاب بار کونسل کے وفد نے برطانیہ کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت سابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان نے کی جبکہ وفد میں رائے اشرف، چوہدری امجد پرویز، مراد بھٹی، اعجاز احمد بلوچ اور کاشف اقبال مغل شامل تھے۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش قانونی مسائل، ان کے موثرحل اور دونوں اداروں کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ طے پایا کہ او پی سی سے موصول ہونے والے قانونی معاملات پنجاب بار کونسل کو بھجوائے جائیں گے جہاں ماہر وکلا ء مفت قانونی مشاورت، رہنمائی اور ضرورت کے مطابق قانونی نمائندگی فراہم کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- غزہ جنگ کے خلاف احتجاج، آئرلینڈ کے پبز نے اسرائیل کا میچ دکھانے سے انکار کردیا
- چوری ڈکیتی کی وارداتیں شہری لاکھوں روپے کی نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
- بیجوں پر تحقیق ،نئی اقسام متعارف کرانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے: پی ایس سی
- کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے فروغکیلئے اصلاحات جاری
- غزہ پر اسرائیلی حملے جاری 7فلسطینی شہید 38زخمی
- بل گیٹس کا AI کے خطرات سے خبردار ’’ایک ارب اموات کا سبب بن سکتی ہے‘‘
- پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کے متعدد نئے فیچرز متعارف
- علامہ محمد اقبال کے صاحبزادے جاوید اقبال کی برسی 3اکتوبر کو منائی جائیگی
- سیاحت معاشی ترقی اور ثقافتی ہم آہنگی کا موثر ذریعہ ہے: گورنر سندھ
- وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں: سپیکر کے پی اسمبلی
- پی ٹی آئی لانگ مارچ، راولپنڈی میں واٹر ٹینکر سروس متاثر
- مودی سرکار کے زیر اثر بھارت کی نام نہاد جمہوریت عالمی تنقید کی زد میں
- AEW اسٹار PAC، سابقWWE ریسلر نیول 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- عالمی یومِ سیاحت،سندھ تہذیب تاریخ، ثقافت اور قدرتی حسن کا منفرد امتزاج ہے: وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ
- کوہاٹ پولیس لائنز حملہ، دہشتگردوں کی ریکی ‘ سہولت کاری کے شواہد سامنے آگئے
- پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
- سونے کی قیمیت میں پھر کمی 10 گرام 3 لاکھ 80 ہزار روپے آ گیا
- ایران مذاکرات کیلئے تیار، جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے: عراقچی
- پاکستان میں 8برسوں کے دوران زیر زمین پانی میں 5.66فیصد کمی ریکارڈ
- سی سی ڈی کے زیر حراست ملزم پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
