غزہ(این این آئی)غزہ میں48گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 7فلسطینی شہید اور 38زخمی ہوگئے۔ روسی خبر رساں ادارے نے فلسطینی وزارت صحت کے ایکس پر بیان کے حوالے سے بتایا کہ شہید ہونے والے 7افراد کی نعشیں غزہ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ 38زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق زیادہ تر متاثرین شیخ رضوان محلے اور نصیرات پناہ گزین کیمپ سے لائے گئے جہاں اسرائیلی فورسز کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔ وزارتِ صحت نے بتایا کہ 11اکتوبر 2025کو جنگ بندی شروع ہونے کے بعد اسرائیلی فضائی حملوں اور توپ خانے کی گولہ باری میں 1,415فلسطینی شہید اور 4,953زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت کے مطابق اکتوبر 2023سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 74,016فلسطینی شہید جبکہ175,068زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی جارحیت
بریکنگ نیوز
- گوجر خان شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت، بیماریاں پھیلنے لگیں
- راولپنڈی ،4 افراد گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- تھانہ مندرہ ، بیوہ خاتون کے گھر سے چوری کا معمہ حل،ملزمہ رشتہ دار نکلی
- منی لانڈرنگ تحقیقات کیلئے ٹیکس کیس ختم ہونیکا انتظار ضروری نہیں، لاہور ہائیکورٹ
- صادق آباد پولیس کی کارروائی اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار
- سراج الحق کا کی دعوت پر جنوبی افریقہ کا دورہ مکمل کر لیاICSA
- آل پاکستان ریلویز پنشنرز وفد کی سی ای او ریلویز اور ڈی جی ریلویز سے ملاقات
- عدم برداشت، گھریلو ناچاقی کے باعث خودکشی رجحان میں اضافہ
- بیجوں پر تحقیق ،نئی اقسام متعارف کرانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے: پی ایس سی
- کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے فروغکیلئے اصلاحات جاری
- پی ٹی آئی لانگ مارچ، راولپنڈی میں واٹر ٹینکر سروس متاثر
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
- پاکستان میں 8برسوں کے دوران زیر زمین پانی میں 5.66فیصد کمی ریکارڈ
- سربراہ جوائنٹ فورسز اور رکن قیادت کونسل کا یمنی فوج کی تیاریوں مضبوط بنانے پر گفتگو
- ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ’اقتصادی و سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- سی سی ڈی کے زیر حراست ملزم پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملہ 8 امریکی میرینز زخمی
- غزہ جنگ کے خلاف احتجاج، آئرلینڈ کے پبز نے اسرائیل کا میچ دکھانے سے انکار کردیا
- چوری ڈکیتی کی وارداتیں شہری لاکھوں روپے کی نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
- بیجوں پر تحقیق ،نئی اقسام متعارف کرانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے: پی ایس سی
