راولپنڈی(سٹی رپورٹر)صادق آباد پولیس کی کارروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا، اشتہاریوں نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کیا تھا، صادق آباد پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا تھا کہ اشتہاریوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔
