فیصل آباد(این این آئی) پاکستان میں8برسوں کے دوران زیر زمین پانی میں 5.66فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کا 22.84فیصد حصہ زیر زمین پانی سے محروم ہوچکا ، جبکہ 36.17فیصد زمین بھی جلد بے آب ہو جائے گی ۔ صوبے میں 5 فٹ تک زیرزمین پانی میں 3.2 فیصد جبکہ 5سے 10فٹ تک تقریبا 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔خیبر پختونخوا ہ میں 32.96 فیصد زمین کے نیچے پانی کی بوند تک نہیں۔صوبے کے 42فیصد حصے میں زیر زمین پانی بھی جلد ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں 5 فٹ تک زیر زمین پانی 1.23 فیصد اور 5 سے 10 فٹ زیر زمین پانی 65.54 فیصد ہے۔دستاویز کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے 0.03 فیصد حصے میں زیر زمین پانی سوکھ چکا ہے ۔ دونوں صوبوں میں 0.39 فیصد زمین کا سینہ بھی زندگی کے اس بنیادی جزو سے خالی ہو جائے گا۔
