اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور نے پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کے متعدد فیچرز متعارف کروا دیے اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اب عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکج دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت میسر ہوگی۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ اب ٹو بیڈ، تھری بیڈ، فیملی روم یا شیئرنگ رہائش کا انتخاب گھر بیٹھے ہی ممکن ہوگا اور لانگ پیکج کو شارٹ یا شارٹ کو لانگ پیکج میں تبدیل کرنے کی سہولت بھی گھر بیٹھے مل جائے گی۔پاک حج ایپ سے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ کا پرنٹ لے کر مجاز ڈاکٹر سے تصدیق کروانے کا عمل جاری ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ تصدیق کے بعد پاک حج ایپ یا حج پورٹل پر دوبارہ اب لوڈ کرنا لازمی ہے، سمندر پار پاکستانی بھی اپنے نزدیکی ڈاکٹر سے فٹنس سرٹیفکیٹ لے کر ایپ پر اپلوڈ کریں۔
