پشاور(این این آئی)کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز پر خودکش حملے سے متعلق محکمہ انسداد دہشتگردی کی تفتیشی ٹیم کی رپورٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے سے قبل کئی بار ریکی اور سہولت کاروں کی مدد حاصل کرنے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق دہشتگردوں نے پولیس لائنز تک پہنچنے کے لیے بارودی مواد سے بھری گاڑی کے علاوہ رکشہ اور موٹرسائیکل بھی استعمال کی، خودکش بمبار رکشے میں جبکہ 2دہشتگرد موٹرسائیکل پر پولیس لائنز تک پہنچے۔حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد پولیس لائنز حملے کے لیے آئی ای ڈیز، دستی بم اور بھاری اسلحہ ساتھ لائے تھے، جبکہ واردات سے قبل دہشتگردوں نے پولیس لائنز کی کئی بار ریکی بھی کی۔
