Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
    • چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
    • تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
    • مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
    • بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
    • جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
    • اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
    • راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
    • مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
    • مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
    • چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
    • راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
    • ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
    • ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
    • امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
    • ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
    • اسلام آباد میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں تیزی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    درہ آدم خیل کوئلے کی کان اچانک بیٹھ جانے سے شانگلہ کے 3 کان کن جان بحق

    By Khabrain Newsستمبر 28, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    شانگلہ(نمائندہ خبریں )درہ آدم خیل کے علاقے بوڑہ حسن خیل میں کوئلے کی کان کا ایک حصہ
    اچانک بیٹھ جانے سے شانگلہ کے 3 کان کن جان بحق ہوگئے۔ جان بحق افراد میں انزر گل ولد وزیر جان اور حفیظ خان ولد زوبیر سکنہ گڈوسر پیرآباد جبکہ حفیظ ولد غفور سکنہ پاگوڑی پیرآباد شامل ہیں۔ تینوں کان کن کان میں کام کررہے تھے کہ ملبے تلے دب گئے۔ لاشیں آبائی علاقوں میں پہنچا کر سپرد خاک کردی گئیں۔شانگلہ سے تعلق رکھنے والے کان کنوں کے ساتھ حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے کالا خیل اور درہ آدم خیل کے مختلف حادثات میں بھی شانگلہ کے 2 نوجوان کان کن جاں بحق ہوئے تھے جبکہ گزشتہ ماہ درہ آدم خیل میں ایک ہی کان میں پہاڑ بیٹھنے سے شانگلہ کے 34 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔ پے در پے حادثات پر کان کنوں کے خاندانوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔شانگلہ کی تقریباً 66 فیصد آبادی براہ راست یا بالواسطہ کان کنی سے وابستہ ہے۔ شانگلہ میں صنعت، فیکٹریوں، کارخانوں اور روزگار کے متبادل ذرائع محدود ہونے کے باعث ہزاروں نوجوان ملک کے مختلف علاقوں کی کوئلے کی کانوں میں انتہائی خطرناک حالات میں کام کرتے ہیں۔ شانگلہ میں کان کنی کا سلسلہ تقریباً تین نسلوں سے جاری ہے اور ایک کان کن کی موت پورے خاندان کو معاشی مشکلات سے دوچار کردیتی ہے۔کان کنی کے حادثات میں متعدد مزدور زخمی ہونے کے علاوہ ہاتھ پاؤں، بینائی اور جسم کے دیگر حصوں سے محروم ہوکر مستقل معذوری کی زندگی بھی گزار رہے ہیں۔ مقامی حلقوں کا کہنا ہیں کہ قدرتی وسائل اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال شانگلہ میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے نوجوانوں کو مقامی سطح پر روزگار فراہم کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے حکومت، متعلقہ اداروں، منتخب نمائندوں اور کان مالکان سے مطالبہ کیا کہ کانوں میں حفاظتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد، جدید حفاظتی آلات کی فراہمی، کان کنوں کی تربیت، کانوں کی تکنیکی جانچ اور خطرناک مقامات کی نشاندہی یقینی بنائی جائے۔ حادثات کے زخمیوں کو فوری و مکمل طبی امداد، مستقل معذور افراد کیلئے مالی معاونت اور جان بحق کان کنوں کے لواحقین کو مناسب معاوضہ دیا جائے۔حکومت سے شانگلہ میں صنعت، فیکٹریوں، کارخانوں، فنی تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی پیکیج دینے جبکہ منتخب نمائندوں سے کان کنوں کے مسائل اسمبلیوں میں اٹھانے، حادثات کا مستقل ریکارڈ مرتب کرنے اور حفاظتی نظام کی مؤثر نگرانی کا مطالبہ کیا گیا ہیں۔ شانگلہ کے مخیر حضرات اور سرمایہ کاروں سے بھی آبائی ضلع میں روزگار کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی اپیل کی گئی ہیں۔۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر

      اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

      راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.