سرینگر (این این آئی) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے قانون ساز اسمبلی میں ریاستی حیثیت سے متعلق پیش کی گئی قرارداد میں ترامیم پیش کی ہیں جن میں دفعہ 370 اور 35 اے کے تحت مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکمران نیشنل کانفرنس اور اس کی اتحادی جماعتوں کے آٹھ ارکان سمیت 10 ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میں ترامیم پیش کی ہیں جن میں 5 اگست 2019 سے پہلے موجود آئینی حیثیت کے ساتھ ساتھ دفعہ370 اور 35 اے کی بحالی کا واضح مطالبہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ جمعہ (25 ستمبر) کو اسمبلی میں یہ قرارداد پیش کی تھی جس میں خطے کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ26 جون 2000 اور 6 نومبر 2024 کو اس ایوان کی جانب سے منظور کی گئی قراردادوں کے علاوہ یہ ایوان بھارتی حکومت سے جموں و کشمیر کی مکمل ریاستی حیثیت فوری اور ہنگامی بنیادوں پر بحال کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور فیصلہ کرتا ہے کہ یہ قرارداد بھارتی حکومت کو بھیجی جائے۔ این سی کی زیر قیادت حکومت نے 2000 میں اسمبلی میں قرارداد منظور کی تھی جس میں 1953 سے قبل کی آئینی پوزیشن بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
- چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
- تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
- مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
- بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
- جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
- اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
- ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
- راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
- مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
- مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
- چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
- راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
- ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
- ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
- ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
- اسلام آباد میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں تیزی
