Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
    • چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
    • تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
    • مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
    • بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
    • جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
    • اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
    • راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
    • مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
    • مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
    • چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
    • راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
    • ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
    • ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
    • امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
    • ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
    • اسلام آباد میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں تیزی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسلام آباد میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں تیزی

    By Khabrain Newsستمبر 29, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے وژن کے تحت سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ اور محکمہ صحت اسلام آباد کے تعاون سے وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول کے لیے جامع اور مثر سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد ڈینگی مچھروں کی افزائش گاہوںکی بروقت نشاندہی اور خاتمہ، مثر سرویلنس اور بیماری کی ممکنہ منتقلی کو ابتدائی مرحلے ہی میں روکنا ہے۔ویکٹر کنٹرول آپریشنز ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، سی ڈی اے، ایم سی آئی کی نگرانی میں تمام کارروائیوں کے دوران مثر سرویلنس، بروقت تشخیص، مکینیکل سورس ریڈکشن، لاروا کنٹرول اور ہائی رسک علاقوں میں ٹارگٹڈ سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی کی منتقلی کے امکانات کو کم سے کم کرتے ہوئے شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔اللہ تعالی کے فضل و کرم سے 28 ستمبر 2026، وبائی ہفتہ 38 تک اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال قابو میں ہے۔ ڈینگی کی روک تھام کے لیے فیلڈ ٹیموں کی جانب سے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر سرویلنس اور ویکٹر کنٹرول سرگرمیاں جاری ہیں۔28 ستمبر 2026 تک مجموعی طور پر 1,245,383 گھروں میں ویکٹر سرویلنس کی جا چکی ہے، جبکہ 65,011 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کی نشاندہی کرکے اسے مکینیکل طریقے سے تلف کیا گیا ہے۔ اس دوران مجموعی طور پر 1,915,999 فیلڈ وزٹس کیے گئے، جبکہ 13,834 مچھروں کی افزائش گاہوں کی نشاندہی کرکے انہیں ختم کیا گیا۔ اسی طرح 601,912 ڈینگی آگاہی سرگرمیاں، 231,013 لاروی سائیڈنگ سرگرمیاں اور 140,436 آٹ ڈور سرویلنس سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں۔ مزید برآں، لاروا سے متاثرہ 1,534 آٹ ڈور مقامات کی نشاندہی کرکے انہیں بھی تلف کیا گیا ہے۔اسلام آباد کے شہری علاقوں میں تقریبا 530,049 گھروں کی متعدد مرتبہ سرویلنس کی جا چکی ہے، جبکہ مچھروں کی افزائش گاہوں کی مسلسل نگرانی اور بروقت خاتمے کے لیے 15 روز کے وقفے سے فالو اپ سرویلنس بھی جاری ہے۔ شہری علاقوں میں تقریبا 300 فیلڈ اہلکار ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں سرگرمِ عمل ہیں، جبکہ دیہی علاقوں میں 600 سے زائد اہلکار ڈینگی کی روک تھام کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔سینیٹری پٹرول اور فیلڈ ٹیمیں رہائشی علاقوں، کمرشل مقامات، خالی پلاٹس، چھتوں، باغات، گملوں، پانی جمع ہونے کے مقامات اور ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں۔ مچھروں کی نشاندہی شدہ افزائش گاہوں کو مکینیکل سورس ریڈکشن اور مناسب لاروا کنٹرول اقدامات کے ذریعے ختم کیا جا رہا ہے تاکہ مچھروں کی افزائش کو بیماری کی منتقلی کا سبب بننے سے پہلے ہی روکا جا سکے۔
    سی ڈی اے اور محکمہ صحت اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی سے بچا کے لیے فیلڈ ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے گھروں، چھتوں، باغیچوں، گملوں، مختلف برتنوں اور اردگرد کے علاقوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں۔ جہاں پانی جمع ہو، اسے فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ مچھروں کو افزائش کا موقع نہ مل سکے۔ ڈینگی کی مثر اور پائیدار روک تھام کے لیے عوامی شمولیت، بروقت احتیاط اور اجتماعی ذمہ داری انتہائی اہم ہے، خصوصا ڈینگی کے ہائی رسک سیزن کے دوران۔سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام کے لیے جامع سرویلنس، حفاظتی اقدامات، آگاہی مہم اور ٹارگٹڈ ویکٹر کنٹرول آپریشنز مسلسل جاری رکھے جائیں گے تاکہ مچھروں کی افزائش گاہوں کی بروقت نشاندہی، فوری خاتمہ اور شہریوں کے زیادہ سے زیادہ تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔*شہریوں نے ڈینگی کی روک تھام اور ویکٹر کنٹرول کے لیے سی ڈی اے اور محکمہ صحت اسلام آباد کی فعال اور مسلسل کوششوں کو سراہتے ہوئے فیلڈ سرویلنس، مچھروں کی افزائش گاہوں کی نشاندہی و تلفی اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے جاری حفاظتی اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔**منتقلی سے پہلے روک تھام، وبا سے پہلے بروقت اقدام شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔*

    Khabrain News

      Keep Reading

      OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا

      چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری

      بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.