راولپنڈی((سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 3 منشیات سپلائر گرفتار،4 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 660 گرام چرس برآمد کی، صدر بیرونی پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، چکلالہ پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 200گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
