راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے انسداد ڈینگی اقدامات کا سلسلہ ضلع بھر میں جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد ڈینگی ٹیموں کی جانب سے ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی اور الائیڈڈیپارٹمنٹس کی جانب سے انسداد ڈینگی اقدامات کے باعث رواں برس ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔گزشتہ برس 635 افراد ڈینگی سے متاثرہوئے جبکہ رواں برس یہ تعداد 27 ہے۔ اس وقت ضلع بھر میں ڈینگی سے متاثرہ 9 مریض داخل ہیں۔ رواں برس ضلع بھر میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 7سو 17 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، 6 سو 78 جگہوں کو سر بمہر کر دیا گیا جبکہ 28 لاکھ 32 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی حکام کا کہنا ہے کہ انسداد ڈینگی مہم ضلع بھر میں جاری ہے۔ انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔عوام الناس محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور انسداد ڈینگی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ عوام الناس محفوظ اور صحت مند معاشرے کے فروغ کے لیے محکمہ صحت کا ساتھ دیں۔انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد کر کے ہم سب مل کر صحت مند معاشرے کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کری،
