راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احمد ارشد محمود نے تھانہ دھمیال کے مقدمہ قتل میں میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد کردی ہے اور استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز شمائلہ بی بی اور اس کے بیٹے علی حسن پر مشتمل دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر بدچلنی کے الزام کے تحت اپنی سگی بہن سائرہ بی بی کو ڈنڈے کے وار کے بعد گلا دبا کر قتل کیا جو کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے واردات میں استعمال ہونے والا ڈنڈہ بھی برآمد کروادیا تھا جس پر عدالت نے دونوں ماں بیٹے پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے باقاعدہ ٹرائل کے لئے استغاثہ کے گواہان کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں تھانہ دھمیال پولیس نے گزشتہ سال 8 ستمبر کو مقتولہ کے بھائی ذیشان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 302/34/311 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
