راولپنڈی(شاہد ملک سے) راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کے تحت منتخب مریضوں کا علاج مکمل طور پر مفت کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس جدید علاج کے لیے 15 پروب اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ ایک پروب کی مالیت تقریبا 16 لاکھ روپے ہے، جبکہ ہر پروب صرف ایک مریض کے علاج کے لیے استعمال ہوگا۔راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال، بینظیر بھٹو اسپتال، راولپنڈی ٹیچنگ اسپتال اور پی کے ایل آئی سے کینسر کے مریضوں کے کیسز کی اسکریننگ اور فلٹرنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ لیور، پھیپھڑوں، بریسٹ اور گردوں کے کینسر میں مبتلا ایسے مریض جن کے ٹیومر کا سائز 2 سینٹی میٹر تک ہوگا، کیرو ابلیشن کے لیے منتخب کیے جا سکیں گے۔کیرو ابلیشن کے طریقہ علاج میں ٹیومر کو انتہائی کم درجہ حرارت پر تقریبا منفی 180 ڈگری سینٹی گریڈ تک منجمد کیا جاتا ہے، جبکہ بعد ازاں زیادہ درجہ حرارت کے ذریعے اسے ختم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔علاج سے قبل مریضوں کی نوری اسپتال اسلام آباد کے ماہر ڈاکٹرز سے کنسلٹیشن بھی کروائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 15 مریضوں کا کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے علاج کیا جائے گا، جس کے بعد مزید مریضوں کے لیے پروب فراہم کیے جائیں گے۔انتظامیہ کے مطابق کیرو ابلیشن کے ذریعے علاج کے لیے مریضوں سے کسی قسم کے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ تاہم 2 سینٹی میٹر سے بڑے ٹیومر والے مریض اس طریقہ علاج کے لیے اہل ہوں گے،
بریکنگ نیوز
- OGDCنےخواتین مینجمنٹ ٹرینی افسران کے دوسرے بیچ کا آغاز کر دیا
- چکلالہ کینٹ بورڈ مختلیف علاقوں میں غیر معیاری خوراک کی کلھے عام فروخت جاری
- تحصیل ٹیکسلا میں نائب تحصیلدار تعینات نہ ہونے سے سائلین در بدر
- مری میں اسکول وین سڑک سے نیچے جا گری آگ لگنے سے 10 بچے جھلس گئے
- بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
- جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
- اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
- ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
- راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
- مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
- مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
- چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
- راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
- ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
- ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
- امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
- ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
- اسلام آباد میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں تیزی
