حافظ آباد(نمائندہ خصوصی)سکھیکی کے قریب لوڈر ٹرک درخت سے ٹکراکر الٹ گیاجس کے نتیجہ میں کنڈیکٹر جاں بحق جبکہ ڈرائیورشدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تصور ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث کنڈکٹر صفدر نے ٹرک کو چلا ناشروع کردیا ،جس سے ٹرک بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراکر الٹ گیا۔حادثے کے نتیجے میں 27 سالہ کنڈکٹر صفدر علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ ڈرائیور تصور کو معمولی چوٹیں آئیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ جاں بحق شخص کی لاش ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دی گئی۔
