فیصل آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد میں سپیشل ڈیوٹی پر گئے پولیس اہلکاروں نے معمولی تلخ کلامی پر اے ایس آئی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، تین اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا، تفصیل کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن میں تعینات کانسٹیبلان طیب واہلہ، شہزاد واہلہ اور نعمان کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا، تینوں پولیس اہلکار ڈسٹرکٹ اٹک کے ہزارہ پل پر تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، جہاں پر دوران ڈیوٹی ان کا مبینہ طور پر مشتاق اے ایس آئی کے ساتھ جھگڑا ہو گیا، جھگڑے کے دوران تینوں اہکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنا دیا، مشتاق اے ایس آئی کی شکایت پر ایس ایس پی آپریشنز نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تینوں کانسٹیبلان کے خلاف کارروائی کی اور انہیں ملازمت سے برخاست کر دیا۔
