کراچی(این این آئی)پاکستان میں قائم تجارتی و سرمایہ کاری سہولت فراہم کرنے والی کمپنی سلک وے امپیکس نے چین کے صوبہ گوئی ڑو میں چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جبکہ سٹیل، ادویہ سازی اور ہیلتھ ٹیکنالوجی کے شعبوں سے وابستہ کمپنیوں کے ساتھ بھی الگ الگ بات چیت کی ہے۔ ان اقدامات کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی اور تجارتی روابط کو مزید وسعت دینا ہے۔گوادر پرو کے مطابق گوئی ڑو چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام منعقدہ گوئی ژوـپاکستان اقتصادی و تجارتی سمپوزیم کے موقع پر کمپنی نے گوئی ڑو میں قائم چار کاروباری اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں (MoUs) اور شراکت داری کے معاہدوں پر دستخط کیے۔
