Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سراج الحق کا کی دعوت پر جنوبی افریقہ کا دورہ مکمل کر لیاICSA
    • آل پاکستان ریلویز پنشنرز وفد کی سی ای او ریلویز اور ڈی جی ریلویز سے ملاقات
    • عدم برداشت، گھریلو ناچاقی کے باعث خودکشی رجحان میں اضافہ
    • بیجوں پر تحقیق ،نئی اقسام متعارف کرانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے: پی ایس سی
    • کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے فروغکیلئے اصلاحات جاری
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ، راولپنڈی میں واٹر ٹینکر سروس متاثر
    • امریکا ایران مذاکرات میں تعطل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
    • پاکستان میں 8برسوں کے دوران زیر زمین پانی میں 5.66فیصد کمی ریکارڈ
    • سربراہ جوائنٹ فورسز اور رکن قیادت کونسل کا یمنی فوج کی تیاریوں مضبوط بنانے پر گفتگو
    • ٹرمپ کا جاپانی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ’اقتصادی و سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ، قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
    • سی سی ڈی کے زیر حراست ملزم پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
    • آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملہ 8 امریکی میرینز زخمی
    • غزہ جنگ کے خلاف احتجاج، آئرلینڈ کے پبز نے اسرائیل کا میچ دکھانے سے انکار کردیا
    • چوری ڈکیتی کی وارداتیں شہری لاکھوں روپے کی نقدی و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم
    • بیجوں پر تحقیق ،نئی اقسام متعارف کرانے پر خصوصی توجہ مرکوز ہے: پی ایس سی
    • کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کے فروغکیلئے اصلاحات جاری
    • غزہ پر اسرائیلی حملے جاری 7فلسطینی شہید 38زخمی
    • بل گیٹس کا AI کے خطرات سے خبردار ’’ایک ارب اموات کا سبب بن سکتی ہے‘‘
    • پاک حج ایپ پر عازمین حج کی سہولت کے متعدد نئے فیچرز متعارف
    • علامہ محمد اقبال کے صاحبزادے جاوید اقبال کی برسی 3اکتوبر کو منائی جائیگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    غیرملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی واقعہ’اہم پیشرفت سامنے آگئی

    By Khabrain Newsستمبر 28, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (کرائم رپورٹر) ڈیفنس سی میں آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے مبینہ واردات میں استعمال ہونے والی سفید رنگ کی گاڑی برآمد کرکے تحویل میں لے لی جبکہ واقعہ کے شبہ میں تین افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل معائنہ کروا لیا گیا ہے تاہم طبیعت بہتر ہونے اور ہوش میں آنے کے بعد اس کا تفصیلی بیان قلمبند کیا جائے گا۔ میڈیکل رپورٹ سے واقعہ کے حوالے سے مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر خاتون کو ٹریپ کرکے لے جانے کے لیے سفید رنگ کی گاڑی استعمال کی جو مبینہ ملزم تنویر کی ملکیت بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے گاڑی مرکزی ملزم کے ایک رشتہ دار کے گھر سے برآمد کی جبکہ مذکورہ رشتہ دار بھی فرار ہے اس کے علاوہ پولیس نے مبینہ زیادتی میں ملوث دو افراد کی شناخت کرلی ہے جن کے نام محسن اور تنویر بتائے گئے ہیں جبکہ تیسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ ملزمان کے نام مبینہ طور پر سٹاپ لسٹ میں بھی شامل کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جنہیں ڈیفنس اور ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے حراست میں لیا گیا۔ حراست میں لیے گئے افراد مبینہ ملزمان کے رشتہ دار اور سہولت کار بتائے جارہے ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے ان کے کردار کا تعین تفتیش کے بعد کیا جائے گا۔ ایس پی کینٹ عاصم افتخار کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو مبینہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا۔ تحقیقات میں متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری بھی سامنے آئی ہے جس کے مطابق وہ رواں سال مارچ اور مئی میں دو مرتبہ پاکستان آچکی تھی جبکہ تقریبا پندرہ روز قبل تیسری مرتبہ لاہور پہنچی۔ دستاویزات کے مطابق ڈیانا4 مارچ کو فلائٹ نمبر HY461 کے ذریعے تاشقند سے لاہور پہنچی جبکہ 20 مارچ کو فلائٹ نمبر J2146 کے ذریعے جاوید نامی شخص کے توسط سے باکو، آذربائیجان واپس گئی’ 22 مئی کو وہ فلائٹ نمبر PA469 کے ذریعے دوبارہ پاکستان آئی اور اس مرتبہ راشد علی کے پاس قیام کیا۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیر ملکی خاتون جوہر ٹائون اور ڈیفنس کے مختلف کیفے میں بھی جاتی رہی جبکہ اس کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کے حوالے سے بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ خاتون کی پنجاب اسمبلی میں موجودگی کی تصاویر اور اس کے ٹک ٹاک اکائونٹ سے متعلق مواد بھی پولیس کی تحقیقات کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے تمام پہلوئوں سے تفتیش کی جارہی ہے، متاثرہ خاتون کا بیان، میڈیکل رپورٹ، گاڑی سے حاصل ہونے والے شواہد اور دیگر دستیاب شواہد کی روشنی میں مقدمے کو آگے بڑھایا جائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سراج الحق کا کی دعوت پر جنوبی افریقہ کا دورہ مکمل کر لیاICSA

      آل پاکستان ریلویز پنشنرز وفد کی سی ای او ریلویز اور ڈی جی ریلویز سے ملاقات

      عدم برداشت، گھریلو ناچاقی کے باعث خودکشی رجحان میں اضافہ

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.