تازہ تر ین

مکی کو گرین شرٹس کا مستقبل تابناک نظر آنے لگا

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر غیر ملکی پرواز ای کے 622 براستہ دبئی لاہور پہنچ گئے۔ پی سی بی کے وفد نے مکی آرتھر کا ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر غیر ملکی پرواز ای کے 622 سے براستہ دبئی سے لاہور علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ پہنچ گئے۔ مکی آرتھر چمپیئن ٹرافی جیتنے کے بعد اپنے ملک جنوبی افریقہ چلے گئے تھے۔ ہیڈ کوچ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان، سلیکٹر انضمام الحق اور دیگر عہداران سے ملاقات کریں گے۔ جولائی میں پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے جبکہ اس سال قومی ٹیم کی سری لنکا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر کرنے کے لیے حکمت عملی بھی بنائیں گے۔ مکی آرتھر کا ائیر پورٹ پر پی سی بی کے وفد نے استقبال کیا۔مکی آرتھر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ بیٹنگ اور بالنگ میں مزید بہتری لائیں گئے۔آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس سمیت بیٹنگ اور بالنگ کے شعبہ میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ ۔ستمبرمیں ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا فیصلہ ہو گیا تواس سے قبل قومی کرکٹرزلاہورمیں 2 ہفتے کے تربیتی کمیپ میں شریک ہوں گے جبکہ ہائی پرفارمنس کیمپ کو کراچی منتقل کردیا جائے گا۔ذرائع کےمطابق مکی آرتھر مستقبل کے پلان کا حصہ سمجھے جانے والے کرکٹرز کے مسائل کم کرنے کیلیے این سی اے اسٹاف کی معاونت کریں گے، وہ انڈر 19 کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں بھی سرگرم رہیں گے اور ملک کے دیگر شہروں میں قائم کرکٹ اکیڈمیز کا دورہ بھی کریں گےمکی آرتھر قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق سمیت دیگر عہدہ داروں سے ملاقاتیں بھی کریں گئے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ایئرپورٹ سے نیشنل اکیڈمی روانہ ہو گئے۔ ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت اانتظامات کیے گئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain