مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی غیر قانونی بستیوں کے قیام کے خلاف فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے، جس کے دوران اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل داغ دیے۔ عینی شاہدین کے مطابق مظاہروں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو سانس لینے میں دشواری اور دیگر طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ فلسطینی عوام کا کہنا ہے کہ نئی بستیوں کی تعمیر ان کی زمینوں پر قبضے کے عمل کو مزید تیز کرے گی، جبکہ خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے
نئی غیر قانونی بستیوں کے خلاف احتجاج؛ اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ
