تازہ تر ین

نواز شریف کا متبادل کون؟, گیلپ سروے نے حقیقت واضح کردی

اسلام آباد (آئی این پی) گیلپ سروے مےں پاکستان کے59عوام نے وزےر اعلی پنجاب مےاں شہباز شر ےف کو وزےر اعظم نوازشر ےف کا متبادل قرار دےدےا ‘جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد عوام کی اکثر ےت نے وزےر اعظم نوازشر ےف کے استعفے کے مطالبے کی حماےت کردی‘سب سے زیادہ 79 فیصد لوگوں نے عدلیہ اورفوج پراعتماد کااظہارکیاہے‘68 فیصد لوگ مذہبی رہنماں پراعتماد کرتے ہیں۔پیر کو گیلپ پاکستان کی پاناما کیس اورجے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال پر سروے رپورٹ جاری کی گئی ۔جس مےں 49فیصدعوام کی رائے ہے کہ وزیراعظم کوجے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف کیس لڑناچاہیے‘عام پاکستانی اورسیاستدانوں پر61 فیصد لوگوں نے اعتماد کااظہارکےا ہے 41فےصد عوام نے کہا کہ شہبازشریف کومتبادل کے طورپرلایاگیاتومخالفت کریں گے68 فیصد لوگ مذہبی رہنماں پراعتماد کرتے ہیں‘سب سے زیادہ 79 فیصد لوگوں نے عدلیہ اورفوج پراعتماد کااظہارکیاہے جبکہ59فیصد عوام نے شہباز شریف کو نواز شریف کامتبادل قراردےدیا51فیصد عوام سمجھتے ہےں کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد وزےر اعظم کو مستعفی ہوجانا چاہےے ۔لوگوں سے پوچھا گیا کہ وہ پاناما کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ پسند کرتے ہیں یا ناپسند کرتے ہیں تو 36فیصد کا کہنا تھاکہ وہ فیصلہ پسند کرتے ہیں،43فیصد لوگوں کا کہنا تھاکہ وہ فیصلہ ناپسند کرتے ہیں جبکہ 21فیصد بے معنی تھے۔40فیصد عوام کا کہنا تھاکہ اگر وہ سپریم کورٹ کے جج ہوتے تو وہ سخت فیصلہ کرتے ۔گیلپ کے مطابق ملک میں بجلی کے بحران کے حوالے سے 45فیصد پاکستانیوںکی رائے ہے کہ رواں سال رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 21فیصد لوگوںکا کہنا ہے کہ اس میں کوئی فرق نہیں پڑا۔34فیصد عوام کی رائے ہے کہ گزشتہ رمضان کے مقابلے میں رواں سال لوڈشیڈنگ کم رہی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain