کراچی (آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری کی 62 وےں سالگرہ آج منائی جائے گی۔ اس سلسلے مےں ملک بھر مےں سےمےنارز، مذاکرے اور تقرےبات منعقد کی جائےں گی جہاں پےپلز پارٹی کے رہنما و کارکن سالگرہ کے کےک کاٹےں گے عمر درازی کے لئے خصوصی دعائےں مانگی جائیںگی آصف علی زرداری 26جولائی 1955ءکو کراچی مےں پےدا ہوئے وہ 18دسمبر1987 ءکو محترمہ بے نظےر بھٹو شہےد سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے سابق صدرآصف علی زرداری کا اےک بےٹا بلاول بھٹو زرداری اور دوبےٹےاں آصفہ اور بختاور ہےں۔
