تازہ تر ین

خودکش حملہ آور بارے مزید انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

لا ہور (کرائم رپورٹر )بم دھما کے کی جگہ کو تحقیقا تی اداروں نے کلیئر کر دیا جس کے بعد سڑ ک کو عا م ٹر یفک کیلئے کھو ل دیا گیا ۔فرانزک ماہرین اور حساس اداروں کے تفتیش کاروں کی جانب سے خودکش دھماکے کی جگہ سے دوسرے روز بھی شواہد اکٹھے کئے گئے جس کے بعد جائے وقوعہ کو صفائی کے بعد عام ٹریفک کےلئے مکمل طو رپر کھول دیا گیا ،مبینہ خود کش حملہ آور کے جسم کے ملنے والے مختلف اعضاءکو ڈی این اے کےلئے فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیا گیا جبکہ جیو فینسنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ،دھماکے میں تباہ ہونے والی تمام موٹرسائیکلوں کی شناخت ہوگئی ۔ذرائع کے مطابق فرانزک ماہرین اور حساس اداروں کے متعلقہ شعبوں کے افسران اور اہلکار فیروز پور روڈ پر ہونے والے خود کش دھماکے کے بعد سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف تھے اور یہ سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ۔ ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ اور اس کے اطراف ،دھماکے میں تباہ ہونے والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں سے ضروری شواہد اکٹھے کئے گئے جن کا باریک بینی سے تجزیہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کو جائے وقوعہ کے قریب واقعہ درخت سے مبینہ خود کش حملہ آور کے سر کے بال اور سر کاکچھ حصہ ملا ہے جنہیں جائے وقوعہ سے ملنے والے دیگر اعضاءکے ہمراہ فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیا گیا جہاں ان کا ڈی این اے کیا جائے گااور اس کی شناخت کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔شواہد اکٹھے کرنے کا مرحلہ مکمل ہونے پرجائے وقوعہ کو پانی سے دھویا گیا اوربیرئیر اور قناعتیں ہٹا کرشاہراہ کو عام ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروںنے جیو فینسنگ کا مرحلہ بھی مکمل کر لیا ہے جسکے تحت علاقے میں خود کش دھماکے سے پہلے اور بعد میں کی جانے والی موبائل فون کا ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے ذریعے ممکنہ طور پر خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں تک پہنچنے میں مدد میسر آسکے گی ۔ذرائع کے مطابق فیروز پور روڈ پر خودکش حملے کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آور موٹرسائیکل کی بجائے رکشے پر آیا جو گجومتہ اور کاہنہ کی طرف سے ہوتا ہوا پرانی سبزی منڈی پہنچا۔انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے لیکن اس کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے، اس کی ٹانگ اور سر کے بال ڈی این اے کے لیے بھجوادیئے گئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دھماکے میں تباہ ہونے والی تمام موٹرسائیکلوں کی شناخت ہوگئی ہے، تمام تباہ شدہ موٹرسائیکلیں شہید یا زخمی ہونے والے افراد کی ہیں۔ سانحہ فیروز پور روڈ کے بعد حساس اداروں نے والٹن روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، بارودی مواد اور نقشے برآمد، مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔کو ٹ لکھپت کے علا قہ فیروز پور روڈ پرہونے والے خود کش دھماکے کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے دو نا معلوم افراد کی لاشوں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ سانحہ میں 2 6افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے شناخت ہونے پر 23لاشوں کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا تھا جبکہ دو لاشوں کی شناخت نہ ہونے کے باعث پوسٹمارٹم نہیں کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز نا معلوم لاشوں میں سے ایک کی ارشد مسیح کے نام سے شناخت ہو گئی ہے جس کے بعد پوسٹمارٹم کیا گیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain