لاہور(خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کیلئے کیپٹن (ر)عارف نواز کو پنجاب پولیس کا مستقل سربراہ منتخب کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،آج وہ اپنے عہدے کا حلف لیتے ہوئے پنجاب پولیس کے 43 ویں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب آج اپنے عہدے کا باقاعدہ طور پر چارج سنبھالیں گے ،اس سے قبل آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عثمان خٹک کو 13 گھنٹے کیلئے آئی جی پنجاب تعینات ہوتے ہوئے تھے جنہیں ہائیکورٹ کے حکم پر ٹوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا تاہم وہ گذشتہ 3 ماہ سے قائم مقام آئی جی پنجاب کے طور پر کام کر رہے تھے ،وفاقی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق سکیل 21 کے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز پنجاب پولیس کے 14 کامن سے تعلق رکھنے والے آفیسر ہیں جو 1961 میں چیچاوطنی میں پیدا ہوئے اور بی ایس سی کے بعد 1986 ءمیں بطور اے ایس پی تعیناتی میں ملتان ،لودھراں ،پاکپتن اور فیروز والہ میں ذمہ داری سرانجام دی بطور ایس پی گوجرانوالہ ،راجن پور اور چکوال رہے ایس ایس پی عہدے پر ترقی ملنے پر ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈی پی او بہاولپور رہے ،خیبر پختوانخواہ میں سپیشل برانچ اور سی آئی ڈی میں بطور ڈی آئی جی رہے جبکہ ڈی آئی جی ایڈمن فیصل آباد سمیت ڈی آئی جی ٹریننگ پولیس لاہور ذمہ داریاں سرانجام دی اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر بلوچستان اور آر پی او کوئٹہ بھی تعیناتی حاصل کی ایڈیشنل آئی جی بلوچستان کانسٹیبلری کے بعد ایڈیشنل آئی جی آپریشن پنجاب اور بعدازان ایڈیشنل آئی اسٹیبلشمنٹ کام کر رہے تھے کہ ان کو مستقل آئی جی پنجاب تعیناتی کے احکامات پر پنجاب پولیس کا سربراہ منتخب کرلیا گیا ۔
