تازہ تر ین

ناقص کارکردگی والے سکول سربراہان کیخلاف شکنجہ تیار

لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے میٹرک سالانہ امتحانات 2017 میں ناقص کارکردگی دکھانے والے سرکاری سکولوں کے سربراہوں اور ذمہ دار اساتذہ کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں تمام اضلاع کی ایجو کیشن اتھا رٹیوں کے سر براہوں کو اپنے اپنے ضلع کے ناقص نتائج والے سکولوں کی رپورٹ جلد از جلد محکمہ کو بھجوانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ حکومت خود اساتذہ کو انسداد پولیو، ڈینگی، مردم شماری سمیت دیگر کاموں میں الجھائے رکھتی ہے اور جب رزلٹ خراب آتا ہے تو اس کا ذمہ دار بھی ہمیں ٹھہرایاجاتا ہے ، ایسے حالات میں کیسے سرکاری سکولوں کے نتائج بہتر ہو سکتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی ناقص ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain