تازہ تر ین

فوجی پس منظر پر فخر ہے،کبھی فائدہ اٹھانے کی کو شش نہ کی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مجھے اپنے فوجی پس منظر پر فخر ہے لیکن میں ایک سیاسی آدمی ہوں اور سویلین اتھارٹی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ،مجھ سے فوج سے قربت کے الزام 85 سے لگ رہے ہیں لیکن میں نے کبھی فوجی جرنیلوں کے سامنے اپنی لیڈر شپ کے خلاف ایک ڈھیلا لفظ بھی کہا ہو تو میں ذمہ دار ہوں ،جنرل پاشا سے اچھے تعلقات کے باوجود سیاست میں مداخلت پر سخت مخالفت کی۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب ہاﺅس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہناتھا کہ میرا فوجی پس منظر ہے ،میرے والد ،دادا ، بھائی اور تین بہنوئی فوجی ہیں اور مجھے اپنے فوجی پس منظر پر بڑا فخر ہے ،قیادت کے سامنے میرے خلاف سنگین الزامات لگائے گئے لیکن مجھ سے وضاحت طلب نہیں کی گئی ،میں نے کبھی کسی کابینہ رکن کے بارے میں شکایت نہیں کی ،لیکن افسوسناک بات ہے کہ مجھ پر 85 سے فوج پر قربت کے الزامات لگ رہے ہیں ،لیکن میں نے کبھی جنرل کیانی،جنرل باجوہ یا دیگر کسی جنرل کے سامنے اپنی پارٹی قیادت کے بارے میں ایک بھی ڈھیلا الفاظ استعمال نہیں کیا ،اگر کوئی ثابت کر دے تو میں ذمہ دار ہوں،سازش میرے خون میں شامل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل پاشا سے میرے قریبی تعلقات تھے لیکن اس کے باوجود سیاست میں مداخلت پر ان سے میرا سخت اختلاف رہا ،مشرف کو اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ کرنل تھے لیکن اس کی دشمنی کی حد تک مخالفت کی ،لیکن پھر بھی مجھ پر سازش کرنے کا الزام اور باتیں حیران کن ہیں ،عزت عہدوں سے نہیں کردار سے آتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain