کراچی( شوبز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بھارتی اداکار رنبیر کپور کے درمیان دوستی سے زیادہ کچھ ہونے کی باتیں زبان زد عام ہیں تاہم ایسے میں اپنا نام رنبیر کپور کے ساتھ جوڑے جانے پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑدی ہے۔نجی بھارتی ویب سائٹ کا کہناہے کہ ماہرہ خان نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ خبریں محض افواہیں ہیں ،ان کا کہناتھا میں اس طرح کی خبروں کی وجہ سے مایوس ہوئی ہوں۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیانے یہ خبر دی تھی کہ رنبیر کپور کے دوست نے کہاہے کہ بھارتی اداکارآج کل صرف اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں ہی باتیں کرتے ہیں۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ ان کے بارے میں اس طرح کی خبریں ایک سال قبل بھی آئیں تھیں کہ جب انہوں نے بتایا تھا کہ گزشتہ سال ایک ایوارڈ فنکشن میں ہماری ملاقات ہوئی۔ اور ہم اچھے دوست بن گئے۔۔