لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ نیا پاکستان بنانے کا خواب دکھانے والوں نے نیاخیبرپختونخواکیوں نہیں بنایا، خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کی حالت پہلے سے ابتر ہے،پنے صوبے میں خیبر بینک لوٹنے والے موقع ملنے پر قومی اداروں کا حشر نشر کر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان میں کہابہروپ خان کی تقریر جھوٹ کا پلندا تھی۔پی ٹی آئی جواب دے کہ وزیراعلی ہاوس پر کروڑوں کے سالانہ اخراجات میں کمی کیوں نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کی تالا بندی کیوں کی گئی ہے۔ عمران خان ٹیکس چور ہیں،تین سو دس کنال کے بنی گالا محل میں رہنے والے عمران خان صرف ڈیڑھ لاکھ روپے انکم ٹیکس دیتے ہیں۔ اپنے صوبے میں خیبر بینک لوٹنے والے موقع ملنے پر قومی اداروں کا حشر نشر کر دیں گے۔ انہوں نے کہا دوسروں کو دشمنوں کا ایجنٹ کہنے والا یہودیوں کے ٹکڑوں پر پل رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو باربار گالیاں دیکر اپنی اوقات دکھا دی، کوئی باہوش لیڈر مخالفین کو غلیظ گالیاں نہیں دیتا، عمران لیڈر نہیں محض مہرہ ہے۔
