تازہ تر ین

بھارت ہجرت کرنیوالے ہندﺅں کو کس کی یاد ستانے لگی ، اہم انکشافات

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) پاکستان سے بھارت جاکر وہاں آباد ہونے اور شہریت حاصل کرنے کے خواہش مند ہندوﺅں کو وہاں جن مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے اور ان کے بہتر زندگی کے خواب ایسے بکھر کر رہ گئے ہیں کہ اب وہ برملا اس بات کا اظہار کرتے ہیں کہ حقیقت ہمارے خوابوں سے بہت دور ہے اور یہاں آکر ہم زیادہ گھٹن کا شکار ہوگئے ہیں۔ پاکستان سے بھارت جانے والے جگ داس نے بتایا کہ یہاںکام کرنے کا قانونی اجازت نامہ ملنا مشکل ہے۔ حکام ہماری حرکات و سکنات پر گہری نظر رکھتے ہیں کیونکہ انہیں شک ہے کہ سرحد پار سے مشتبہ شخص ہمارے اندر شامل ہوجائیں گے۔جگ داس کا کہنا تھا کہ یہاںکام ہے نہ گھر ہے‘ نہ پیسے ہیں اور نہ ہی خوراک ہے۔ وہاں پاکستان میں ہم کھیتوں میں کام کرتے تھے اور ہم کسان تھے لیکن یہاں ہم لوگ زندہ رہنے کیلئے پتھر کوٹ رہے ہیں۔ ہندو بھارت آنے کی کوشش میں ہیں لیکن وہ جب یہاں آتے ہیں تو انہیں کچھ نہیں ملتا اور واپسی کا کوئی چارہ نہیں رہا۔ یہاں آنے والے ہندوﺅں کو عام آبادی سے بہت دور خیمہ بستیوں میں رکھا جاتا ہے اور حکام انہیں شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain