تازہ تر ین

”لیڈی ڈیانا کا پیار“ایک راز ایک حقیقت

لندن: اگرچہ لیڈی ڈیانا کی جب پیرس میں کار حادثے میں موت واقع ہوئی تو وہ اپنے دوست ڈوڈی الفید کے ساتھ تھی، لیکن ڈیانا نے زندگی میں جس شخص سے بے حد پیار کیا تھا اور جس شخص نے اسے کبھی دھوکا دیا اور نہ اس طاقتور اور با اختیار خاتون کا غلط استعمال کیا، وہ ایک پاکستانی تھا، جس کا نام ڈاکٹر حسنات خان ہے۔ ڈاکٹر حسنات ہارٹ سرجن تھا۔ لیڈی ڈیانا اور ڈاکٹر حسنات کی محبت 2 سال تک چلی۔ ڈیانا کی موت سے کچھ عرصہ قبل ہی دونوں میں علیحدگی ہوئی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق سارہ ایلن نے گزشتہ دنوں ڈاکٹر حسنات اور ڈیانا کے تعلق کے بارے میں تحقیق کی اور اس وقت کے ان کے قریبی ساتھیوں سے رابطہ کیا اور معلومات حاصل کیں۔ اس وقت کے ڈیانا کے قریبی دوستوں نے بتایا کہ ”ڈیانا اگرچہ ڈوڈی الفید کے ساتھ تعلق بنا چکی تھی لیکن نہ تو وہ اس سے شادی کرنے والی تھی اور نہ ہی اس کے بچے کی ماں بننے والی تھی۔ وہ اس وقت بھی ایک اور شخص سے پاگل پن کی حد تک محبت کرتی تھی اور وہ شخص پاکستانی ہارٹ سرجن ڈاکٹر حسنات خان تھا۔ ڈوڈی الفید جتنا نمود و نمائش پسند تھا، ڈاکٹر حسنات اتنا ہی خاموش طبع اور سنجیدہ آدمی تھا۔ اس کے ساتھ ڈیانا کا تعلق راز ہی رہا۔ لیکن ڈوڈی کے ساتھ ڈیانا کا تعلق قائم ہوتے ہی دنیا میں عام ہو گیا، کیونکہ ڈوڈی انتہائی غیر ذمہ دار شخص تھا۔ ڈاکٹر حسنات اور ڈیانا دو سال تک ایک ساتھ رہے لیکن کبھی دنیا کو علم نہ ہو سکا کہ ان کے درمیان محبت کا رشتہ موجود ہے۔ انہوں نے ایک ساتھ جتنا بھی وقت گزارا اس میں سے زیادہ تر کینسنگٹن پیلیس میں گزارا، جہاں پاپارازی اور ان کے کیمرے نہیں پہنچ سکتے تھے۔ جب کبھی وہ باہر بھی گئے تو وہ چیلسی کے علاقے میں گئے جہاں حسنات کا گھر تھا۔ وہاں جاتے ہوئے ڈیانا ’وِگ‘ اور سیاہ چشمے پہن کر جاتی تھی۔ ڈیانا کے قریبی دوستوں نے بتایا کہ ”ڈیانا کو ڈاکٹر حسنات سے اس قدر محبت تھی کہ وہ تعلق کی ابتدائ میں ہر وقت اس کے ایک بیڈ روم کے فلیٹ میں گھومتی رہتی۔ وہ فلیٹ میں موجود فرنیچر اور چیزوں کو سلیقے سے سنوارتی، برتن دھوتی اور حسنات کے کپڑے تہہ لگاتی رہتی تھی۔“ سارہ نے مزید لکھا ہے کہ ”ڈیانا نے زندگی کے آخری مہینوں میں اپنے ایک دوست کو بتایا تھا کہ مجھے جو بھی ملا، اس نے مجھے فروخت کیا، میرا استعمال کیا لیکن حسنات ایک واحد شخص ہے جو کبھی میرا استعمال نہیں کرے گا“۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain