تازہ تر ین

یہ دونمبر خان ہے،عائشہ گلا لئی کے بیان سے کھلاڑیوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں خواتین کی عزت نہیں ہے اور ہماری ساتھی خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں، عمران خان خود کو پٹھان کہتا ہے، مگر میرے خیال میں وہ 2 نمبر پٹھان ہے۔ وہ بڑے افسوس کے ساتھ تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر رہی ہیں کیونکہ پارٹی میں خواتین کی عزت نہیں اور ساتھی خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔ عمران خان کی وجہ سے ہمارے پاکستان کی مائیں اور بچوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں ، عمران خان خود کو پٹھان کہتا ہے، مگر میرے خیال میں وہ 2 نمبر پٹھان ہے۔ میں کافی عرصے سے اس چیز کو برداشت کر رہی تھی لیکن اب مزید برداشت نہیں کر سکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ورکرز کو چھوٹا کہا جاتا ہے اور ان کی عزت نہیں کی جاتی ، شیطان کو جب آدم علیہ اسلام کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا تو اس نے انکار کر دیا اور کہا کہ میں آگ اور آدم علیہ اسلام مٹی سے بنے ہیں، تو غرور شیطان نے بھی کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آرٹیکل 62 اور 63 کی وجہ سے ملک کا سربراہ چلا گیا ہے تو یہ آرٹیکل اخلاقی کرپٹ انسان پر بھی لاگو ہونا چاہئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain