تازہ تر ین

برطانوی نژاد بھارتی اداکارہ اسکارلیٹ ولسن نے ساتھی اداکار کو تھپڑ دے مارا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ اسکارلیٹ ولسن نے گانے کی شوٹنگ کے دوران بدتمیزی کرنے پر ساتھی اداکار کو تھپڑ ماردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی نژاد ماڈل و اداکارہ اسکارلیٹ ولسن نے گانے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کو تھپڑ ماردیا، اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم میں آئٹم سانگ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ساتھی اداکار امکانت رائے نے اداکارہ کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان کے بالوں کو ہاتھ لگایا جس پر اداکارہ نے تھپڑ ماردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ کے بعد اداکار کو ناصرف فلم کے سیٹ سے باہر نکال دیا گیا بلکہ فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی جب کہ فلم پروڈیوسرکا کہنا ہے کہ وہ معاملے کو بھارتی فلم فیڈریشن مین بھی لے جائیں گے۔واضح رہے کہ اسکارلیٹ ولسن بہو بلی سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جب کہ اداکارہ اپنی آئندہ فلم میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain