ممبئی (شوبز ڈیسک) بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان ان دنوں ساتھی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ اپنی آنے والی فلم جب ہیری میٹ سیجل کی تشہیر میں مصروفاحمد آباد، جے پور اور دیگر شہروں میں فلم کی تشہیر کے بعد شاہ رخ خان انوشکا شرما اور ڈائریکٹر امتیاز علی سمیت بنارس پہنچے، جہاں انہیں دیکھتے ہی لوگ امڈ آئے۔فلم کی ٹیم نے بنارس آنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بازاروں کا رخ کیا، جہاں انوشکا شرما اور شاہ رخ خان نے ایک دوسرے کو بنارسی پان بھی کھلایا۔اداکاروں کی جانب سے ایک دوسرے کو پان کھلانے کی تصاویر ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شیئر کیے جانے کے بعد وائرل ہوگئیں، اور ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔رومانٹک ٹریولنگ فلم جب ہیری میٹ سیجل تو 4 اگست کو ریلیز ہوگی، تاہم فلم کے ٹریلر اور گانے پہلے سے ہی مشہور ہوچکے ہیں۔