تازہ تر ین

42 سالہ اداکارہ کاجول کو بالی وڈ میں 25 برس مکمل ہوگئے

ممبئی (شوبز ڈیسک)پرکشش شخصیت اور بھولی بھالی صورت کی مالک 42 سالہ اداکارہ کاجول کو بولی وڈ میں 25 برس مکمل ہوگئے۔آج سے 25 سال پہلے 31 جولائی 1991 سے فلم بے خودی سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ نے پدما شری، اور 6 فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرنے سمیت دیگر کئی ایوارڈ حاصل کیے۔انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہونے پر انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی پرانی تصویر شیئرکرتے ہوئے لوگوں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔فلم انڈسٹری کو 25 سال دینے والی کاجول کی کامیابی کی شروعات 1993 میں آںے والی تھرلر فلم بازیگر سے ہوئی، جس کے اگلے 2 سال بعد اس کی بلاک بسٹر فلم دلوالے دلہن لیا جائیں گے نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔لگ بھگ 40 فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ نے سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان سمیت اپنے شوہر اجے دیوگن کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا۔فلمی کییرئر کے 25 سال مکمل ہونے پر اداکارہ نے ٹوئٹر پر بھی اپنے والدین کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی، جسے ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔تصویر میں اداکارہ کے ساتھ والد اور فلم ساز شومو مکھرجی اور ان کی والدہ و ادکارہ تنوجا مکھرجی مسکراتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain