تازہ تر ین

رنویر سنگھ اور عالیہ کی ریمپ پر واک نے دھوم مچادی

 ممبئی( شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ کی ریمپ پر واک نے دھوم مچادی ، دونوں اداکار انڈیا کوچیور ویک میں ڈیزائنر منیش ملہوترا کی کلیکشن کو پیش کرنے کے لیے اکھٹے ہوئے، جہاں انہوں نے ایک ساتھ ریمپ پر واک کی۔اس دوران رنویر سنگھ شیروانی پہنے موجود تھے جبکہ عالیہ بھٹ نے نہایت خوبصورت اور منفرد براو¿ن رنگ کا شرارہ زیب تن کیا۔رنویر اور عالیہ بہت جلد ہدایت کار زویا اختر کی فلم ’گلی بوائز‘ میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئینگے یہ ان دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔اگر بات کی جائے ہندوستانی ڈیزائنر منیش ملہوترا کی تو وہ ہمشیہ ہی فیشن شوز میں اپنی خوبصورت کلیکشن پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کامیاب اداکاروں کو بھی ریمپ پر ایک ساتھ لے کر آتے ہیں۔گزشتہ سال انڈین کوچیور ویک کے دوران منیش ملہوترا نے اپنی کلیکشن کے لیے بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پاکستان کے کامیاب اداکار فواد خان کو شو اسٹاپر کے طور پر پیش کیا تھا۔ان دونوں خوبرو اداکاروں کی ریپ پر موجود ایک ساتھ لی گئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔فواد خان نے اس شو کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ کافی نروس تھے کیوں کہ یہ ہندوستان میں ان کا پہلا فیشن شو تھا جس میں وہ ریمپ پر چلے۔ڈیزائنر منیش ملہوترا نے بھی فواد خان اور دپیکا پڈوکون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لمحہ ان کے لیے بے حد خاص ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain