واشنگٹن (این این آئی) ایک سینئر ریپبلکن رہنما ءنے کہاہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ساتھ جنگ کے آپشن کے بارے میں غور کیا ہے،اورکہاہے کہ اگر جنگ ہوئی تو شمالی کوریا میں ہی ہوگی اورسب وہیں مریں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گراہم لنڈسے نے بتایاکہ انھوں (ڈونلڈ ٹرمپ) نے مجھ سے یہی کہا تھا اور میں ان پر یقین کرتا ہوں،انھوں نے مزید کہاکہ اگر شمالی کوریا کو روکنے کے لیے کوئی جنگ ہوتی ہے تو وہ وہاں ہی ہوگی۔ اگر ہزاروں کو مرنا ہے تو وہ وہاں مریں گے۔ وہ یہاں نہیں مریں گے اور انھوں نے یہ بات میرے منہ پر کہی تھی۔