لاہور (ویب ڈیسک رپورٹ) ایم ٹی وی کی ایوارڈ یافتہ خاتون صحافی کرسٹینا بیکر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اسلام کی جانب عمران خان نے راغب کیا تھا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرسٹینا بیکر جو ”ایم ٹی وی سے مکہ تک“ کتاب کی مصنفہ بھی ہیں نے کہا کہ 1995 میں اسلام قبول کرنے کے بعد ان کی زندگی بالکل تبدیل ہو گئی۔ ان سے جب یہ سوال کیا گیاکہ تمام تر اسلام مخالف پروپیگنڈہ کے باوجود وہ کیا محرک تھا جس نے انہیں اسلام کی طرف کھینچا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ابتدا میں اسلام کے متعلق ان کا نظریہ بھی وہی تھا جو باقی سب کا ہے۔ انہیں اسلام سے متعلق معلومات میڈیا سے ملتی ہیں لیکن جس شخصیت نے انہیں اسلام کی طرف راغب کیا وہ کوئی بڑی داڑھی والے ملا نہیں بلکہ ایک خوش شکل سپورٹس سٹار یعنی عمران خان ہیں جنہوں نے پاکستان کے لئے ورلڈ کپ جیتا ہے۔ انہوں نے اسلام کی طرف راغب کیا۔ عمران نے انہیں نے کتابیں بھی دیں۔ اس کے بعد وہ بہت سے مسلمانوں سے ملی اور اس طرح اسلام کے سحر میں گرفتار ہوئی۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں عمران خان نے اسلام کی طرف اس طرح راغب کیا کہ وہ خود 1992ءمیں اسلام کا گہرا مطالعہ کر رہے تھے وہ اسلام سے متعلق کتابیں خریدتے تھے اور مجھ سمیت اپنے تمام دوستوں سے شیئر کرتے۔