ممبئی(خصوصی رپورٹ) بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنا لوہا منوانے کے لیے بہت محنت کی ہے‘ ان میں سے ایک نام جیکولین فرنینڈس کا ہے۔ فلمی بیک گراو¿نڈ نہ ہونے کے باوجود انہوں نے بہت ہی کم عرصے میں نہ صرف اپنا لوہا منوایا بلکہ بہت کم عرصے میں لوگوں کی چہیتی اداکارہ بھی بن گئیں‘مگر اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے بطور ویٹریس کام کرتی رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ14 سا ل کی تھی وہ پارٹ ٹا ئم بطور ویٹر یس کام کرتی تھیں۔