تازہ تر ین

رابی پیرزادہ کی سکوٹی خراب ، رکشے کے ذریعے اپنے بیوٹی سیلون پہنچیں

لاہور (شوبز ڈیسک ) اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کی سکوٹی خراب ہو گئی ، سڑک کے درمیان چھوڑ کر رکشے کے ذریعے اپنے بیوٹی سیلون پہنچیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کو نت نئے ایڈوانچر کرنے کا شوق ہے۔گزشتہ روز گھر سے سکوٹی پر بیٹھ کر اپنے بیوٹی سیلون کے لئے روانہ ہوئیں تو راستے میں ان کی سکوٹی بند ہو گئی۔ جب ان کی سکوٹی کوشش کے باوجود ٹھیک نہ ہو سکی تو وہ مجبوراً اسے وہاں ہی چھوڑ کر رکشے کے ذریعے اپنے بیوٹی سیلون پہنچیں۔ یاد رہے کہ رابی پیرزادہ کو نے نئی گاڑیاں رکھنے ،سانپ پالنے اور اسلحہ رکھنے کا بھی شوق ہے۔ اس کے ساتھ وہ کراٹے کی بلیک بیلٹ ہولڈر بھی ہیں


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain