تازہ تر ین

حمائمہ ملک فلم ”مدر انڈیا‘ ‘کے ری میک میں جلوہ گر ہوں گی

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستان کی ممتاز اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ میں اپنی آنے والی فلم کے بارے میں زیادہ کچھ تو نہیں بتا سکتی، ہاں یہ ضرور بتا سکتی ہوں کہ یہ ’مدر انڈیا‘ کا ری میک ہے۔ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ راجستھان میں ہوئی ہے۔ ہم نے 45 دن مسلسل جے پور میں شوٹنگ کی۔ بالی وڈ کی کلاسک فلم ’مدر انڈیا‘ کو فلمی شائقین آج بھی بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔ نرگس اور سنیل دت کی لازوال اداکاری سے سجی اس فلم کا ری میک بہت جلد سینما گھروں کی زینت بنے گا۔جس میں پاکستانی ایکٹریس اور ماڈل حمائمہ ملک کام کرہی ہیں اور ان کے پرستار انہیں نئے روپ میں دیکھ سکیں گے۔حمائمہ نے کہا ہے کہ یہ پورے ایک دور کی کہانی ہے اور میرے لئے اس طرح کی فلم میں کام کرنے کا یہ پہلا موقع ہے۔ میرا رول بہت چیلنجنگ تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain