ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ فلم ساز نیرجا گھےون نے کہا ہے کہ مجھے دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا پسند ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز نیرجا گھےون نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ دپیکا پڈوکون کی فلم ”پیکو“اور رنبیر کپور کی فلم ”راکٹ سنگھ “ ان کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل بالی وڈ فلم انڈسٹری میں خواتین مردوں سے زیادہ اچھا کام کر رہی ہیں۔