ممبئی(شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم ”سیکرٹ سپراسٹار“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار ‘میں عامر خان کو بطور میوزک ڈائریکٹر اور سپر ہٹ فلم دنگل میں ان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم کو گلوکارہ کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو میوزک کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرنا چاہتی ہے تاہم اس کے والد اس کے سخت مخالف ہوتے ہیں جس کے بعد وہ اپنا خواب پورا کرنے کے لیے دیگر طریقے آزماتی ہے اور اپنے گانوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا شروع کردیتی ہے۔فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ کے ہدایت کار ادویت چوہان ہیں اور یہ عامر خان پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی گئی ہے جو رواں برس دیوالی پر ریلیز کی جائے گی۔
اس سے قبل اپریل میں فلم کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جسے شائقین نے بے انتہا پسند کیا تھا۔