تازہ تر ین

این اے 120میں پارٹی دفاتر کُھل گئے ،ڈور ٹو ڈور کمپین ،سوشل میڈیا بھی متحرک

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) قومی اسمبلی حلقہ 120 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے مہم شروع ہو گئی ،پارٹی دفاتروں سمیت پارٹی گانے لگا کر رات دیر تک حمائتی کارکنوں نے ڈیرے جمالیے ،مسلم لیگ (ن)کی جانب سے حتمی فیصلہ نہ آنے پر کارکن شدید جذباتی نظر آرہے ہیں ،پاکستان پیپلز پارٹی بھی تاحال کسی اہم شخصیت کو فائنل نہ کر سکی ،جماعت اسلامی نے بھی کوئی امیدوار نہ دیا ،جمعیت علماءاسلام کی جانب سے مسلم لیگ (ن)کی حمائت کا اعلان کردیا گیا ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو حتمی امیدوار قراردیئے جانے پر ڈور ٹو ڈور میٹنگ اور سوشل میڈیا بھی متحرک ہو گیا ،انتخابات سے قبل ترقیاتی کاموں کا بھی سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔سابق وزیراعظم میاںنواز شریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی حلقہ 120 کی سیٹ خالی ہونے پر ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق اور شیڈول جاری ہونے کے بعد سیاسی پارٹیوں کے حامی سرگرم ہو گئے مسلم لیگ(ن)کی جانب سے گذشتہ روز تک بھی کوئی امیدوار فائنل نہ ہونے کے باوجود علاقائی کارکنوں اور عوامی نمائندوں کی جانب سے کرسیاں لگا کر میدان سجا لیا گیا جہاں پارٹی پرچم اور پارٹی کے ترنوں کے ساتھ انتخابی نشان شیر کی ڈمیاں بھی رکھ دی گئیں تاہم مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو فائنل قرار دیئے جانے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ڈور ٹو ڈور میٹنگ کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے حمائتی متحرک کردیئے گئے جو کہ سوشل میڈیا سمیت مسلم لیگ (ن)قیادت کو سپریم کورٹ فیصلے پر کھل کر بدنام کریں گے جبکہ مسلم لیگ (ن)سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو بھی عائشہ گل لئی واقعہ پر کپتان کو بدنام کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی ریلیوں میں کھل کر کپتان کے خلاف نعرے بازی کرنے کا کہا گیا ہے ،دوسری جانب علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا بھی سلسلہ شروع کردیا گیا جس میں عوامی نمائندوں چیئر مین وائس چیئر مین اور کونسلرو ں کی سکیموں کے حوالے سے انہیں کسی بھی قسم کے کام کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے سرکاری اداروں کو حکم اور بلدیہ عظمیٰ کے فنڈز کو بھی جاری کردیا جائے گا تاہم انتخابات میں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے امیدوارسامنے نہ آنے پر مسلم لیگ (ن)پیپلز پارٹی سمیت جماعت اسلامی کے کارکن اور ووٹر شدید تذزب کا شکار ہیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain