ہیڈنگلے( آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نمبر 1ٹیم بننے کا خواب پورا کرنے کے لیے بنایا گیا ”ماسٹر پلان بتادیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ یہ صرف میرانہیں بلکہ پوری ٹیم کا خواب ہے کہ دنیا بھر میں نمبر 1بنیں،جس طرح ہم نے چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا امیدہے کہ ہم اسے جاری رکھیں گے۔ان کا مزید کہناتھا کہ ہم جانتے ہیں کہ سینئر ز اور جونیئر ز پر مشتمل یہ ٹیم مزید بہتر ہوسکتی ہے،ہماری ٹیم میں کچھ نوجوان کھلاڑی ضرور ہیں لیکن ان میں سے بیشتر انڈر 19اور جونیئرز اور فرسٹ کلاس لیول پر میرے ساتھ کھیلے ہوئے ہیں اور تمام بہترین کھلاڑی ہیں ،انہیں صرف سپورٹ کی ضرورت ہے جو ملنے پر وہ خود کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں ،مجھے تعجب نہیں کہ نوجوان کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کاکردگی دکھائی کیوں کہ یہ پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں جبکہ رومان رئیس ،حسن علی،فخر زمان اور شاداب خان جیسے دیگر نوجوان کھلاڑی بھی سامنے آرہے ہیں۔سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ صرف ایک ٹرافی جیتنے سے نمبر ون ٹیم نہیں بنا جاسکتا بلکہ آ پ کو ہر مقابلے میں اسی عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے، کاکردگی کا تسلسل بہت اہم ہے۔ دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل ہمیں ورلڈ کپ 2019ءمیں براہ راست کوالیفائی کرنے کے لالے پڑے ہوئے تھے تاہم ہم نے وہ سیریز جیتی۔
اور چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف پہلے میچ میں شکست کے بعد ہر گزرتے دن کے ساتھ بہترین کھیل پیش کیا۔