تازہ تر ین

شاہ رخ اور سلمان بہت بڑے سٹار، ان کا مداح ہوں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ اور سلمان خان بہت بڑے اسٹارز ہیں اور وہ ان دونوں کی اداکاری کے مداح ہیں البتہ وہ اپنے کام کا موازنہ دونوں خانز سے نہیں کرتے کیوں کہ ہر کوئی ایک دوسرے سے منفرد ہے۔ بالی ووڈ میں نئے اور مختلف کردار نبھانے میں عامر خان کا کوئی ثانی نہیں جب کہ ان کی ہر فلم کی کہانی مختلف اور کسی خاص معاشرتی موضوع پر ہوتی ہے ۔جس میں وہ حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں اور مسٹر پرفکیشنسٹ نے لگان، دنگل، پی کے، تھری ایڈیٹس، تارے زمین پر جیسی فلموں میں نہ صرف معاشرے بلکہ بچوں، خواتین اور نوجوان نسل کے مسائل کو اجاگر کیا۔عامر خان کی نئی فلم سیکریٹ سپر اسٹار بھی ان کی کامیاب ترین فلم دنگل کی طرح خواتین کے گرد گھومتی ہے جس میں دنگل میں ادکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ زائرہ وسیم بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی پر محیط ہے جو اپنے والد کی مخالفت کے باوجود بڑی گلوکارہ بننا چاہتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain